سال کے سب سے بڑے عید قرباں گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔شہر لاہور میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین خودفیلڈ میں متحرک ہیں۔ستھر پنجاب ایجنسی لاہور کےڈپٹی سی ای او الطاف انصاری اور ڈپٹی سی ای او مبین احسن کے ہمراہ بابر صاحب دین نے مناواں مویشی منڈی اور مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔آپریشن ٹیموں نے مناواں مویشی منڈی اور اس کے اطراف صفائی انتظامات سے متعلق مکمل بریفنگ میں آگاہ کیا کہ شہر بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں واشر گاڑیوں اور واشر رکشوں کی مدد سے عملہ پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنا رہا ہے۔ڈی جی بابر صاحب دین نےمناواں مویشی منڈی میں ستھرا پنجاب کے کیمپ پر موجود عملےسے ملاقات کی اور ویسٹ بیگز کی کوالٹی بھی چیک کی۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے عید قربان کے موقع پر لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔مزید برآں بابر صاحب دین نے قائد اعظم انٹرچینج، ڈیراں گجراں، مومن پورہ، باٹا پور، جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔چلچلاتی دھوپ اور سخت گرمی میں صفائی فرائض انجام دینے والے ورکرز کو شاباش دی اور مویشی منڈیوں میں صفائی آپریشن پر تعینات ورکرز کے لیے ٹھنڈے پانی کی فراہمی ہر وقت یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
Read Next
1 دن ago
یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سےلاہور ٹاؤن ہال میں پروقار اور پرعظمت تقریب کا انعقاد
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
4 دن ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
6 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
2 ہفتے ago


