بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید الاضحی صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال علیشان سیال کے مطابق یہ قدیمی اور روایتی اجتماع 1958 سے پولوگراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے ا س سال پولو گراؤنڈ میں نماز عید الاضحی کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر ابرار جعفر، اسلامی ملکوں کے سفارتکار، سابق اور موجودہ وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، سٹی کونسل ممبران، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت کے مطابق پولوگراؤنڈ آنے والے شہریوں کے لئے وضو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، عید گاہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مرکزی دروازے کے سامنے پھولوں سے گیٹ تیار کیا گیا ہے، عید کی صبح نماز سے قبل عیدگاہ اور اس کے اطراف خوشبو کا اسپرے کیا جائے گا۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
مون سون بارشوں سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کے برساتی نالوں کا دورہ، تمام چوکنگ پوائنٹس ہر صورت کلیئر کرنے کی ہدایت
2 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
5 دن ago
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
1 ہفتہ ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
Related Articles
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،تفصیلی بریفنگ
2 ہفتے ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 31 کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کر دیئے، کے ایم سی پنشن کارڈ کا اعلان
2 ہفتے ago



