میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ عظیم پورہ فلائی اوور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انجینئرز کی شب و روز محنت، فنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو مکمل طور پر کے ایم سی کے انجینئرز کی زیر نگرانی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جون کو عظیم پورہ فلائی اوور کے افتتاح سے شہریوں کو ٹریفک کے شدید دباؤ، طویل انتظار اور روزمرہ سفری مشکلات سے بڑی حد تک نجات ملے گی جبکہ اس منصوبے سے شہر کے انفراسٹرکچر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں جاری بی آر ٹی منصوبے کی فوری اور بروقت تکمیل کیلئے پوری طرح متحرک ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نہ صرف عظیم پورہ فلائی اوور کو 15 جون تک عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے بلکہ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے 90 روز کی واضح ڈیڈ لائن دے کر متعلقہ اداروں کو متحرک اور جوابدہ بنا دیا ہے، جو ان کی سنجیدگی، عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی وژن کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مخصوص علاقوں میں ہی ترقیاتی کام ہونے کا تاثر سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شہر قائد کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں بیک وقت درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام جاری ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فلائی اوورز، انڈر پاسز، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کی بہتری سمیت متعدد میگا منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ متعدد آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ترجمان میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ اور پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا مرکز ہے، اس لیے کراچی کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے۔ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، ٹرانسپورٹ کے نظام کی اپ گریڈیشن اور شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کے قائم مقام کراچی اور کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے بیانات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام 9 ٹاؤنز کرپشن، بدانتظامی اور نااہلی کی بدترین مثال بن چکے ہیں، جہاں عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے 9 ٹاؤنز کے فنڈز سے ایک بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کر سکی جبکہ روڈ کٹنگز کی مد میں ملنے والے کروڑوں روپے کا آج تک عوام کو حساب نہیں دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کے تحت“کلک”منصوبے کے ذریعے چند سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرا کے اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اور عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام کو شاہراہِ بھٹو جیسا عظیم الشان، تاریخی اور انقلابی منصوبہ دیا، جس نے شہر کے ٹریفک نظام اور معاشی سرگرمیوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جماعت اسلامی چند چھوٹی سڑکوں اور محدود پیمانے کی مرمت کو شاہراہِ بھٹو جیسے میگا پراجیکٹ کے برابر قرار دے کر آخر کس کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عملی خدمت، ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح پر یقین رکھتی ہے جبکہ مخالف جماعتیں صرف بیان بازی اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز رفتار بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور کراچی کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
4 گھنٹے ago
مون سون بارشوں سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کے برساتی نالوں کا دورہ، تمام چوکنگ پوائنٹس ہر صورت کلیئر کرنے کی ہدایت
2 دن ago
کے ایم سی کا ساحلی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس سینٹر اپ گریڈ کرنے، فائر اینڈ ریسکیو انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسزایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا۔
5 دن ago
بلدیاتی ادارے شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ترجمان میئر کراچی کا اجلاس سے خطاب
1 ہفتہ ago
*میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 35 سال بعد میر محمد بلوچ واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا*
Related Articles
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جامع تیاریاں مکمل، کراچی بھر میں انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے مختص
2 ہفتے ago
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی ملاقات،تفصیلی بریفنگ
2 ہفتے ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 31 کروڑ روپے کے بقایاجات کے پنشن چیکس تقسیم کر دیئے، کے ایم سی پنشن کارڈ کا اعلان
2 ہفتے ago



