چئیرمین سیف گروپ،ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سابق تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ خان مروت کو استنبول میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ترک ورلڈ میونسپلٹیز یونین (TDBB) کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس تقریب میں ٹی ڈی بی بی کی جنرل سیکریٹری دوہا زاہد، ڈپٹی میئر وولکان چاکماک، خلیل بے، پروفیسر ڈاکٹر اوزر شینار، پروفیسر ڈاکٹر اوزر چنار، مصطفی ایرچش، اے کے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیف گروپ کے وفد میں سی ای او کلیم اللہ مروت اور ڈائریکٹر فنانس عمران اللہ مروت بھی ہمراہ تھے۔

مٹی کے مایہ ناز سپوت عزیز اللہ خان مروت کا یہ عالمی اعزاز لکی مروت کے عوام کے لیے ایک انتہائی قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے، جو پاک-ترک برادری میں ہمارے خطے کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرے گا۔ 🇵🇰🤝🇹🇷






