پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ریکارڈ میں خردبرد کرنے پر 9 مقامات سربمہر جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور میں معروف فوڈ چین کے 3 آؤٹ لیٹس کو ریکارڈ میں خرد برد پر سیل کردیا۔ راولپنڈی میں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 2 بلڈرز کے دفاتر سربمہر کیے گئے۔ فیصل آباد میں 4 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفاتر کو ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر نوٹسز جبکہ دفاتر سیل کردیے۔ علاؤہ ازیں ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی اور بروقت جمع نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت بل جاری نہ کرنیوالے کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ ٹیکس ادائیگیوں میں دھوکہ دہی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو نوٹسز جاری کے جارہے ہیں۔ مسلسل ٹیکس ادائیگی نہ کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
Read Next
5 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
6 دن ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
2 ہفتے ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
3 ہفتے ago






