پی ڈی پی: 82 واٹر سٹوریج ٹینکس اور 63 ڈرینز کی تعمیر مکمل ہوگئی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پروگرام مینجمنٹ یونٹ، گارڈن ٹائون میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت 49 شہروں میں ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد زمان لک اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی نے بھی شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 78 فیصد واٹر سٹوریج ٹینک بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون تک 51 ٹینک بنے تھے جبکہ وسط جولائی تک مزید 31 زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک 82 ٹینکس پر سوفیصد جبکہ 22 ٹینکس کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے پہلے مرحلے میں 105 انڈرگرائونڈ ٹینک بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 124 ڈرینز پر کام بھی 51 فیصد سے زائد مکمل کیا جا چکا ہے۔ جون تک 27 ڈرینز بنی تھیں اور وسط جولائی تک 63 پر سو فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اب تک 26 ڈرینز کی 70 سے 90 فیصد تک تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔صوبائی وزیر نے پی ایم یو کو باقیماندہ ڈرینز کے تعمیر اتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گہری کھدائی کی وجہ سے انڈرگارئونڈ واٹر سٹوریج ٹینکس اور ڈرینز کی تعمیر مشکل کام تھا جو الحمداللہ کافی حد تک پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے بعد گلیوں، سیوریج اور پارکس کی تعمیر و مرمت کے کام میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ترقیاتی سکیموں کی ٹائم لائن کا مکمل خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

Back to top button