وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے 9.9 ارب روپے لاگت سے یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی میں بی ایس کے 4 اور ایم ایس کے 2 پروگرامز جاری ہیں جبکہ 269 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے 39.5 کروڑ روپے لاگت سے تعمیر کیے گئے بدلئی پل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے 1.437 ارب روپے لاگت سے وینئی تا گٹ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے 21.4 کروڑ روپے لاگت سے تعمیر شدہ سپیشل چلڈرن سکول اور سپیشل چلڈرن ٹیچر ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے کبل پولیس سہولت مرکز کا افتتاح بھی کیا، جہاں پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، گاڑیوں کی تصدیق سمیت دیگر متعدد خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button