آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2026 ملازمین کی پولنگ 20 جولائی 2026 کو منعقد ہوگی۔ الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 کے سلسلہ میں انتخابی فرائض سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 جولائی 2026 (بروز پیر) کو ملازمین کی پول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی پول متعلقہ اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قائم پولنگ مراکز پر منعقد ہوگی، جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور اہلکار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی پولنگ کے شفاف، منظم اور بروقت انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں، تاکہ انتخابی عملہ بغیر کسی دشواری کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے۔الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاران مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر حاضر ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
4 دن ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
1 ہفتہ ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
1 ہفتہ ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
3 ہفتے ago
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
جولائی 29, 2026




