وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور ادارے کے دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ملک بھر بالخصوص گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، پیشگی تیاری، اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے جاری مختلف منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار علاقوں میں بروقت وارننگ جاری کرنے کے لیے جدید سائنسی اور تکنیکی نظام بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ کسی بھی آفت کے بعد متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے فوری امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیئرز کی جدید سائنسی طریقوں سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ہر گلیشیئر کو ایک منفرد شناختی کوڈ (Unique Code) دیا گیا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت، حجم اور ممکنہ خطرات کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے چیئرمین این ڈی ایم اے اور ان کی پوری ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان کے لیے ادارے کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کے لیے پانی کا سب سے بڑا قدرتی ذخیرہ ہیں، اس لیے ان کا تحفظ، مؤثر نگرانی اور پائیدار انتظام قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کی جدید آٹومیشن، سائنسی نگرانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے خصوصاً گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان این ڈی ایم اے کے ساتھ اپنے ادارہ جاتی تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اب ایک حقیقت کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور گلگت بلتستان ان اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے، جہاں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs)، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز کو ہر قومی فورم پر ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جانا چاہیے اور وفاقی و صوبائی اداروں سمیت تمام متعلقہ شراکت داروں کو مربوط اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عوام، انفراسٹرکچر اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔
Read Next
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
1 ہفتہ ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
1 ہفتہ ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
1 ہفتہ ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
2 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
4 ہفتے ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026



