اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین ریاض خان اور مزمل اسلم، ممبر قومی اسمبلی ساجد مہمند، وفاقی سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا اور دیگر وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سی آر بی سی لفٹ کنال، مہمند ڈیم، نیو منڈا ہیڈورکس اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبے کے لیے زمین کی خریداری اور منصوبے پر کام کرنے والے عملے کی سکیورٹی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبہ صوبے کی فوڈ سکیورٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ سی آر بی سی منصوبے سے صوبے کی 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد بنجر زمین زیر کاشت آئے گی۔بدقسمتی سے وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے باعث منصوبہ غیر ضروری تاخیر کا شکار رہا۔ تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔سی آر بی سی منصوبے کے لیے صوبہ اپنے وسائل فراہم کرے گا جبکہ وفاق بھی اپنے حصے کے وسائل بروقت مہیا کرے۔سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبے پر 6 پیکجز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور منصوبہ 2027 سے 2030 کے دوران مکمل کیا جائے گا۔سی آر بی سی لفٹ کنال منصوبے کے لیے 65 فیصد فنڈنگ وفاق جبکہ 35 فیصد فنڈنگ صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے مہمند ڈیم رائٹ بینک ایریگیشن کنال کے لیے 81 ایکڑ اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے تحت مقامی کمیونٹی کے لیے ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز آئندہ ایک ماہ میں جاری کرنے کی ہدایت کی۔مہمند ڈیم پر مجموعی طور پر 54 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل کی مدت ستمبر 2028 ہے۔مہمند ڈیم سے 17,742 ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی۔ 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں نیو منڈا ہیڈورکس کی تعمیر اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قوم کا سرمایہ ہے اور اس کی کامیاب و بروقت تکمیل کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Read Next
2 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا میں سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس
2 دن ago
خیبرپختونخوا کے بلدياتی ملازمین اور پنشنرز کا اہم اور پرزور مطالبہ! 📢
3 دن ago
*ایبٹ آباد میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے پر وکلاء اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے*
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کے جاری منصوبوں اور اہم امور سے متعلق اجلاس
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
1 ہفتہ ago
وزارتِ ریلوے،حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجراء کی منظوری
2 ہفتے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو!
3 ہفتے ago


