وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اپنے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جو خالق، مالک اور رازق ہے، جس کے ہاتھ میں عزت و ذلت، زندگی اور موت ہے۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے دلوں میں انصاف کی امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔سلمان اکرم راجہ کی کمٹمنٹ ہے کہ ہسپتال کے اردگرد پی ٹی آئی کا کوئی کارکن جمع نہیں ہوگا، ہم اس کمٹمنٹ کو اون کرتے ہیں۔ ہم سب کو عمران خان کی جان اور صحت عزیز ہے، وہ کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں اور ان کی صحت کو نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔کسی بھی ورکر یا محب وطن پاکستانی نے ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے عدلیہ، فیصلے، عمران خان یا پی ٹی آئی کی توہین ہو۔ ہمیں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور عمران خان صاحب کے علاج کے لیے انتظار کرنا ہے۔ان شاء اللہ عمران خان صحت مند ہو کر باہر آئیں گے تو ہم بھرپور طریقے سے ان کا ساتھ دیں گے، اکٹھے ہوں گے، جلسے اور جلوس کریں گے۔ ہسپتال کے اردگرد انتشار پھیلانے والے کسی شخص کا پی ٹی آئی یا عمران خان کے ورکر سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، ہم اسے اون نہیں کریں گے۔27 ستمبر کے لانگ مارچ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، اس پر قیادت باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کوئی مسلح جتھا نہیں بلکہ ایک سیاسی قوت ہے جو ہمیشہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔اگر کوئی سنجیدہ ڈائیلاگ پاکستان اور عوام کے مفاد میں ہو تو ہم اسے ویلکم کریں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیشہ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات حاوی کر دیے جاتے ہیں، لیکن عوامی اور ملکی مفاد میں ہر ڈائیلاگ کا خیرمقدم کریں گے۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
4 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 ہفتے ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 ہفتے ago


