*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران مثالی گائوں پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب رُورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خُرم پرویز نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور ڈویژن کے دیہات میں 46 فیصد فزیکل پراگریس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی آر ایم ایس سی کو ٹائم لائن کا لازمی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” ویژن کے تحت 10 ڈویژن کے 485 دیہات کو مثالی بنایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری بنیادی سہولتوں کی دستیابی دیہی آبادی کا حق ہے جو مثالی گائوں پروگرام کی صورت میں انہیں دیا جا رہا ہے۔ انشااللہ مثالی گائوں پروگرام کا دائرہ بتدریج وسیع کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب رُورل سسٹینبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ (پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی) کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی پنجاب کی 16 تحصیلوں کے دیہات میں شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے 60 لاکھ دیہی آبادی کو صاف پانی اور سینیٹیشن کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایس ڈبلیو ایس ایس پی کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں زیادہ پسماندہ علاقوں کے دیہات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button