*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر محکمہ ہاؤسنگ میں مون سون کنٹرول روم قائم*

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور بروقت رسپانس یقینی بنانے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ کنٹرول روم میں افسران اور ملازمین کی بھی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کنٹرول روم مون سون کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی کرے گا اور کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کی صورت میں متعلقہ اداروں کے ساتھ فوری رابطہ قائم کرتے ہوئے بروقت رسپانس اور ضروری اقدامات یقینی بنائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ کنٹرول روم کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کے ساتھ فوری اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مون سون کے دوران ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھنے اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایات کے مطابق مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے، جبکہ کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button