تقریب میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی،معاون خصوصی محمد عثمان بیٹنی، رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی، رکن قومی اسمبلی آصف خان، اعلیٰ سرکاری افسران، پارٹی قائدین، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جمیل چوک انڈر پاس پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کا اہم منصوبہ ہے، جس پر 2.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اسے ان شاء اللہ 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔جمیل چوک انڈر پاس 6 لینز پر مشتمل جدید انڈر پاس ہوگا, جس پر 2.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ انڈر پاس کو 60 دنوں میں تکمیل کا ہدف دیا گیا ہے۔

اس انڈر پاس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، آمدورفت مزید آسان، تیز اور محفوظ ہوگی، جبکہ شہری انفراسٹرکچر اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔






