وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، امجد حسین نے آج جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے جدید گورنمنٹ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی قیادت میں باقاعدہ طور پر افتتاح ہونے والا پہلا بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید خان بھی موجود تھے۔یہ ڈیٹا سینٹر حکومتِ گلگت بلتستان کے ڈیجیٹل تبدیلی (Digital Transformation) اور عوام کو جدید، مؤثر اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کے وژن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ مرکزی ڈیجیٹل حب کے طور پر قائم کیے گئے اس ادارے میں حکومت کی اہم ڈیجیٹل ایپلی کیشنز اور آن لائن پلیٹ فارمز کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا، جس سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کی ڈیجیٹل استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ خزانہ اور اس منصوبے کی تکمیل میں شریک تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو گلگت بلتستان میں جدید طرزِ حکمرانی اور ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان نجیب عالم نے وزیراعلیٰ کو ڈیٹا سینٹر کے اغراض و مقاصد، تکنیکی صلاحیتوں اور اس کی تزویراتی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حکومت کے جاری اور مستقبل کے متعدد ڈیجیٹل منصوبوں، بشمول مربوط ڈیجیٹل ادائیگیوں (Integrated Digital Payments)، آن لائن بلنگ سسٹمز اور دیگر ای گورننس اقدامات کے لیے بنیادی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا، جس سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔سیکرٹری خزانہ نے حکومت کے آئندہ ڈیجیٹل روڈ میپ سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ آنے والے مہینوں میں مزید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور شہری سہولیات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ عوام کو جدید، تیز رفتار اور آسان سرکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔حکومتِ گلگت بلتستان جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک شفاف، مؤثر اور جوابدہ نظامِ حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل گورننس کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو "ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے اچھی حکمرانی” کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان کے سرکاری امور کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کی طرف سنگ میل قرار دیا۔
Read Next
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
1 ہفتہ ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
1 ہفتہ ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
1 ہفتہ ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
2 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
4 ہفتے ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026



