پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے، سی ای اوملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان اکرم تبدیل،ایم ڈی کی سیٹ سے بھی فارغ

۔حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عثمان اکرم چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (MWMC) کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں منیجنگ ڈائریکٹر، سُتھرا پنجاب اتھارٹی، ملتان کے عہدے کے اضافی چارج سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ عمران منیر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، بہاولپور کو چیف ایگزیکٹو آفیسر، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (MWMC) کو فوری طور پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر محمد عثمان اکرم (PMS/BS-18) کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، سُتھرا پنجاب اتھارٹی، ملتان کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔آصف اقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) سیالکوٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، میاں سرمد حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، ستھرا پنجاب اتھارٹی، سیالکوٹ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ رمیشہ جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) راولپنڈی کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔تاکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مزید ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے۔ فضیل مدثر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔محمد رضوان بابرڈپٹی سیکرٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب ایک نئی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ اویس منظور تارڑ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں تقرری کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ زینیا ہمایوں سانک ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن)، راولپنڈی کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشف حسین سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن)، راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ انصیر صغیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا فوری اثر سے تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر یار سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ فرحان احمد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) کے طور پر مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے فوری طور پر، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر، ڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button