مذہبی اجتماعات کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رائیونڈ میں جاری تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز دورہ کیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ اراکین اور بین الاقوامی خطیب علماء سے ملاقات کی اور اجتماع کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اجتماع کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اجتماع کے پرامن انعقاد اور شرکاء کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا، "رائیونڈ اجتماع کے لاکھوں شرکاء کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ ہم اس پرامن اجتماع کے لیے فول پروف سیکیورٹی، ٹریفک کی بلا تعطل روانی، اور بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔” اس موقع پر مرکز تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے بہترین انتظامات اور مسلسل تعاون پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور پوری ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Read Next
40 منٹس ago
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،خلاف ورزی پر مقدمات درج کروائے جائیں،کمشنر ساہیوال
3 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا بابا گرو نانک جنم استھان ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
4 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب یوتھ گیمز میں یو سی سطح تا پنجاب سطح پر کھلاڑی حصہ لیں گے،کمشنر لاہور*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
6 دن ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
6 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
1 ہفتہ ago


