سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری اطلاعات ،غلام صغیر شاہد ڈی جی پی آر تعینات، متعدد بیوروکریٹ تبدیل

پنجاب حکومت نے سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر کو تبدیل کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری احکامات کے مطابق سیکرٹری محتسب پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کو تبدیل سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کو تبدیل کرکے ڈی جی پی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی جی پی آر شہنشاہ فیصل عظیم کو

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب ارٹس کونسل لگا دیا گیا ان سے سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر قیصر سلیم سیکرٹری محتسب تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سپیشل سیکرٹری سکول خالد نزیر سیکرٹری سکول تعینات کیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد اقبال سپیشل سیکرٹری سکول تعینات کرنے کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک محمد وقاص اسلم کی خدمات راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ثانیہ صفی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان قندیل فاطمہ میمن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز، کامرس محمد ماجد اقبال کورس پر روانہ، عمر جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیاہے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن محمد شاکر کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔

شاہد حسن کلیانی کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد محبوب عالم کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات کردیا گیا ہے۔راشد ارشاد کو ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیاخالد بشیر کو سیکرٹری پنجاب کمیشن آف وومن سٹیٹس تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی محمد اسلم شاہد کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔سید عادل افتخار کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیا گیا۔بشری نصیر کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیاثمینہ سیف نیازی کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس فیصل آباد تعینات کردیا گیاہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اقراء مصطفٰی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ لیبر تعینات کردیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button