سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا اسلام آباد کے نواحی علاقے نیو مل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن۔ 5 دوکانیں مسمار۔ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نواحی علاقے نیو مل میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونے والی دوکانوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے بھر پور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 5 دوکانوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے محکمہ مال / دفتر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے قبل ازیں اس جگہ کی نشاندہی کرنے کے بعد ان تعمیرات کو سی ڈی اے کی حصول شدہ اراضی قرار دیا تھا جسکے نتیجے میں سی ڈی اے نے ان دوکانوں کو 23 جولائی 2024 کو مسمار کر دیا تھا۔ بعد ازاں متذکرہ دوکانوں پر دو بارہ کام شروع کیا گیا جسے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی تھی اور نئی تعمیرات کو موقع پر از خود گرا دیا گیا تھا جسکے بعد سول کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا اور ان دوکانوں کو حکم امتناعی کے بعد تعمیر کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس معاملے کو چیئرمین سی ڈی اے کے نوٹس میں لایا گیا جس پر یہ احکامات جاری کی گئی کہ حکم امتناعی دونوں پارٹیوں پر یکساں طور پر نافذ العمل ہے اور چونکہ یہ دوکانیں حکم امتناعی کے بعد تعمیر کی گئی ہے بدیں وجہ انکو مسمار کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے ۔ مزید براں سی ڈی اے کے محکمہ انوائرمنٹ نے بھی ان غیر قانونی دوکانوں کی تعمیرات کی نشاندہی کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محمد عمران مجسٹریٹ آئی سی ٹی کی زیر نگرانی محکمہ مال سی ڈی اے/ دفتر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، محکمہ انوائرمنٹ کی رپورٹ اور چئیرمن سی ڈی اے کی ہدایات کے مطابق حکم امتناعی کے خلاف ورزی پر نیومل میں غیر قانونی تعمیر کی گئی 5 دوکانوں کو مسمار کر کے سی ڈی اے کی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے کی احکامات کے مطابق اس اراضی کی پروٹیکشن کے لئے سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ کو فینسنگ کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔ علاوہ ازیں چئیرمن سی ڈی اے کی احکامات پر سرکاری اراضی پر دوبارہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ اندراج کے لئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے کے وژن کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button