پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تحت جاری منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور سالانہ اہداف کے حوالے سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو آگاہ کیا۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کے اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ منصوبوں کی اسمارٹ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی کو ناقابل قبول قرار دیا۔جائزہ اجلاس پی اینڈ ڈی ایڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں سینئر چیف ای سی اے صبا اصغر، سینئر چیف ایل اینڈ ڈی ڈی محمد امتیاز، ڈی ایس ایڈمن عمر رندھاوا، چیف گورننس حافظ نصیر نے شرکت کی۔ مختلف ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اسد اللہ (PRMSC)، محمد عمران (PAHP)، کیپٹن (ر) عثمان علی خان (PFPP)، علی جلال (PRIDE)، اور محمد وقاص (PTEGP) اور دیگر اجلاس میں شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button