صوبائی ورکنگ پارٹی پنجاب کےاجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 69 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 96کروڑ 83لاکھ 22ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں نارووال میں چل سے ڈھولن موڑ برآستہ نونار مسلمانیہ قلعہ احمد آباد (فیز I، فیز II) روڈ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 4کروڑ 80لاکھ روپے، ملتان میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی بلڈنگ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 11کروڑ 64لاکھ 92ہزار روپے، پنجاب سموگ کی تخفیف اور جوابی اقدامات (ترمیمی) کیلئے 5 ارب 38کروڑ 10لاکھ روپے اور سیالکوٹ و ساہیوال شہر میں پوسٹ پیڈ AMR واٹر میٹرز کی فراہمی اور تنصیب کیلئے 42 کروڑ 28لاکھ 30ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button