صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دعوے نہیں کام کی پالیسی پر گامزن ہے،
54

کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسکہ سٹی کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر، بحالی ، امپرومنٹ، اسٹریٹ لائٹس اور منصوبوں کے ٹینڈر بھیج دئیے گئے ہیں، جن میں کالج روڈ۔بنک روڈ۔جامکے روڈ۔پسرور روڈ۔ اور وزیر آباد روڈ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 51 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔
مزید برآں بتایا گیا ہے کہ
ڈسکہ شہر کی عرصہ دراز سے خستہ حال و مخدوش صورتحال کا شکار مین سڑکوں کی حالت زار سے شہری پریشان تھے متعدد حکومتیں آئیں گئیں مگر دہائیاں گزرنے کے باوجود ڈسکہ بینک روڈ ، کالج روڈ، وزیرآباد روڈ، پسرور روڈ اور جامکے چیمہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے شہریوں کو جہاں مشکلات کا سامنا تھا وہیں ان مخدوش سڑکوں کی حالت کیوجہ سے متعدد حادثات میں جانی و مالی نقصاناٹ بھی ہوئے۔ کچھ ہفتہ قبل وزیر بلدیات زیشان رفیق کی منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عمائدین شہر کے وفد نے انکی توجہ سٹرکوں کی حالت زار کیجانب دلائی جس کے بعد انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پرایڈمنسٹریٹر ڈسکہ کے ہمراہ ان سڑکوں کا سروے مکمل کیا اور اسکے بعد آج وزیر بلدیات کے فوری ایکشن کے نتیجے میں ڈسکہ کہ مین پانچ اہم و معروف ترین سڑکوں ڈسکہ بینک روڈ ، کالج روڈ، وزیرآباد روڈ، پسرور روڈ اور جامکے چیمہ کی تعمیر کے ٹینڈر جاری ہو گئے ہیں ۔ شہریوں نے ڈسکہ کی وبال جان ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر نو کے ٹینڈر جاری ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر بلدیات پنجاب میاں زہشان رفیق کا شکریہ ادا کیا ہے ۔






