ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وحدت روڈ، کینال روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن, سبزہ زار اور فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وحدت روڈ اور اقبال ٹاؤن میں ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک کے کاموں ک جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے پیچ ورک کے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں ٹیپا اور ایل ڈی اے کی ٹیمیں پیچ ورک اور پاتھ ہولز کے کاموں پر متحرک ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نے ہدایت کی کہ پیچ ورک کے کاموں کا معیار یقینی بنایا جائے۔جن جگہوں پر پیچ ورک کیا جائے اس کو ساتھ ساتھ جیو ٹیگ لازمی کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پہلے مرحلہ میں 89 سڑکوں کو پیچ ورک اور گڑھوں سے کلیئر کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واسا کی جانب سے کھاڑک نالہ پر ڈرین کی صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔واسا کی مختلف پوائنٹس پر مشینری تعینات ہے، ڈرین کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف پوائنٹس پر ڈرین کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار کھاڑک نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور ورک اور ڈائریکٹر واسا نے بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال روڈ اور فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔کینال روڈ پر جاری کرب سٹونز کے پینٹ اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر جاری مرمت و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی۔






