*ایل ڈی اے کاکمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرایکشن/ گلبرگ، ملتان روڈ اور گلشن راوی میں 58املاک سیل کر دیں۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کی غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے کارروائیاں جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نےگلبرگ، ملتان روڈ اور گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 58 املاک سر بمہر کر دیں۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری سدرہ تبسم نے کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ میں 24 املاک کو سیل کر دیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر 19 املاک کو سیل کر دیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن راوی میں 15 املاک کو سیل کر دیا۔ان املاک میں نجی بینک، شادی ہال، سٹور، فارمیسی، دفاتر، آئل سٹور، الیکٹرانک سٹور، ڈینٹل کلینک، رستوران و دیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو، زون ون اور زون تھری نے کیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی تعمیرات/ کمرشل عمارتوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button