کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹریفک و تجاوزات کیلئے قائم پائلٹ کیمپس میں صرف تربیت یافتہ اہلکار ڈیوٹی کریں۔سیف سٹی کیجانب سے ایپ پر بھیجے جانے والے ٹاسکس کو اہلکار مکمل کرکے تصویر اپلوڈ کرینگے۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کیمپس میں صرف ڈیوٹی روسٹر کیمطابق اہلکار موجود ہونے چاہئیں۔گنجان ایریاز میں ڈبل پارکنگ کو ختم کیا جائے۔ریڑھیاں ٹریفک روانی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ کیمپس کا مقصد ٹریفک روانی میں رکاوٹ تمام اسباب کو ختم کرکے ایئر کوالٹی ڈیٹا مرتب کرنا ہے۔شہر میں ایئر کوالٹی ڈیٹا تجزیہ کے بعد مستقل حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 14پوائنٹس پر کیمپس فعال ہوئے ہیں۔داتا دربار۔اردو بازار۔سبزی منڈی۔رام گڑھ۔عابد مارکیٹ۔چبرجی ۔ریلوے اسٹیشن۔کوتوالی۔نواں کوٹ۔گرین ٹاون۔ کاہنہ بزار۔بھٹہ چوک پر کیمپس فعال ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو اچانک اور متفرق طریقے سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔غفلت برتنے پر محکمانہ کروائی کی جائے گی۔اجلاس میں

ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا۔سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈمیپ ٹیم افسران نے شرکت کی۔






