وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر لاہور میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ نشتر ٹاؤن، زون 45 میں صفائی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایم وی آئی رمضان اور ورکشاپ انچارج حامد زمان کو معطل کر دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تنگ گلیوں، بازاروں، سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر اورکمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ سڑکوں پر موجود یو ٹرنز، اور فیروز پور روڈ کے پلوں پر واشنگ کے احکامات بھی صادر کیے۔شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر کرنے اور مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں،جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کے باہر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں چلڈرن ورکشاپ میں معمولی ریپئرنگ کیلئے آئی گاڑیوں کو فوری ٹھیک کر کے واپس فیلڈ میں بھجوانے اورفلیٹ مینجرز کواپنی گاڑیوں کی ریگولر انسپکشن کو یقینی بنا نے کا کہا۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایمس ی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
24 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






