ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسی رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ پلاننگ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ نےبلڈنگ فیس ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔نقشہ جات کے لئے ون ونڈو آپریشن کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔تمام افسران کام کو اولین ترجیح بنائیں۔چیف آفیسر شاہد کاٹھیا نے مزید کہا کہ پلاننگ ونگ افسران غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لئے خود فیلڈ میں جائیں۔ نقشہ جات کی منظوری قائد و ضوابط کے مطابق مقررہ وقت کے اندر ہونی چاہئیے۔پلاننگ ونگ کی کارکردگی جانچنے کے لئے ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوگا۔کرپٹ عناصر کی نشاندہی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست رابطہ کریں۔

اجلاس میں میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ سلیم احمد اور تمام زونل افسران شریک ہوئے۔






