پنجاب میں بڑی تعداد میں افسران کےتقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکشن آفیسر محکمہ کوآپریٹو ندیم ناصر کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیا ہے۔سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن ندیم اختر کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔
مقصود اختر کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔
محمد امان اللہ کو سیکشن آفیسر محکمہ لٹریسی،محمد یونس کو سیکشن آفیسر محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ تعینات کردیا گیا ہے۔عائشہ بدر کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد خرم مختار بھنگو کو سیکشن آفیسر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا ہے۔جواد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورتھ 3 ماہ کی چھٹیوں پر روانہ ہو گئے ہیں۔احسن ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔غلام فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی ثناء کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد شکیب سرور کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی تعینات کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD لیہ محمد ابراہیم کھر کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور تعینات کردیا گیا ہےاسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود کو سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ تعینات کردیا گیااسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی تعینات کردیا گیاہےاسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بہاولپور طارق جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور تعینات کردیا گیا ہےاسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان فرخ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کردیا گیا ہے






