ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ونگز کی ریونیو جنریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو جنریشن کے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دونوں چیف ٹاؤن پلانرز کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کوتنبیہ کی کہ کمرشل کی گئی شاہراؤں پر کسی صورت غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں نہ ہوں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایت کی کہ نئی کمرشل ہونے والی 8 شاہراہوں پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو وارننگ دی کہ جو افسر اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکتا، اس کو سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کو کمرشلائزیشن کے حصول، کمرشل نقشوں کی منظوری اور چالان کے اجراء میں بلاوجہ تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں پاس ہونے والے کیسز سے جلد ریکوری یقینی بنائی جائے۔آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کے عمل کی یومیہ رپورٹ پیش کی جائے۔ کمرشل نقشوں کی منظوری کے پراسسس کو آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کے پراسس بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کو سخت جرمانے کیے جائیں۔ ریونیو اہداف کے حصول بارے لائحہ عمل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ٹاؤن پلاننگ ونگ کے ڈائریکٹرزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






