وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 18واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کے لئے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔
وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس کے بعد جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائیں گی۔پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر متعارف کرانے کے لئے تاریخی اقدام
انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر اور حکام ممبر ہوں گے۔ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کے لئے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔غیر معیاری اور ماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تحویل میں لینے ک ااختیار بھی حاصل ہوگا۔معیاری اور ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن اور تجدید فیس میں کمی کی منظوری بھی دی گئی۔310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔اجلاس نےانوائرمنٹ انسپکٹرز کے لئے 250 ای بائیکس خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔
انوائر منٹ انسپکٹرز کے لئے سٹینڈرڈ یونیفارم کی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب ایگزامینیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کا قیام کی منظوری بھی ہو گئی۔ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری، وزیراعلی مریم نوازشریف کا طلبہ کو جلد ازجلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی گئی۔
کھیلتا پنجاب گیمز 2024 (انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) کی منظوری بھی دے دی گئی۔6 ہزار نوجوانوں کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 25 ہزار ماہانہ پر انٹرن شپ کرائی جائے گی ۔پرائیویٹ یونیورسٹیاں 50 نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم کے مواقع فراہم کریں گی۔سمال فارمرز کیلئے کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی منظوری دے دی گئی۔سال میں 2 لاکھ جانور تیار کرنے کا ٹارگٹ مقرر، بڑے فارمرز کے لئے بھی سکیم لانے پر اتفاق ،صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 3 نئی اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایکٹ کی منظوری دی دے ۔پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی پنجاب میں ہندو اور سکھ بھائیوں کے لئے فیسٹول کارڈ کے اجراء کی تجویز ،بابا گرونانک کے جنم دن اور دیوالی کے موقع پر 2200 خاندانوں کو 10 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔پنجاب کی ٹیکنکل یونیورسٹیوں کو اوپن کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔