وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواتین کومعاشی طور بااختیار بنانے اور ہنرمند بنانے کا ویژن، گارمنٹ سٹی میں پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار اور ہنرمند بنانے کے ویژن کے تحت گارمنٹ سٹی میں خواتین کے پہلے بیچ کی ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے قائد اعظم بزنس پارک میں قائم گارمنٹ سٹی میں ٹریننگ مکمل کرنے والی پہلے بیچ کی سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس، ملازمت کے لیٹر اور سکالرشپ کے چیک دیئے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے واہگہ لاہور سے قائد اعظم بزنس پارک آنے والی بچیوں کونہ صرف سکالرشپ، ٹریننگ نوکری کا لیٹر دیا بلکہ ان کے لئے مفت پک اینڈ ڈراپ کا بھی اہتمام کیا۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ اد اکی اور ان کے لئے تالیاں بجائیں اور دعائیں بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر سٹیچنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا اور ان سے جان کاری حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے بیچ کو ووکیشنل ٹریننگ دینے والی ٹیچرز کو بھی کیش ایوارڈ دیئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لینے والے نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں اور آپ کو ہنر مند بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ کو کسی قسم کی مالی محتاجی نہ ہو۔ خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا۔ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب ہر تحصیل میں گارمنٹ ٹریننگ سنٹر قائم کررہی ہے تاکہ بیٹیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ میں بچیوں کے ہنر سیکھنے پر بہت خوش ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ پورے اعتماد کے ساتھ جی سکیں گی۔زیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ مجھے پنجاب کی ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں۔ آپ کی ترقی کے سفر پر بہت خوش ہوں۔پنجاب کی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی اورخوشحالی کی مثال بنانا ہے-ٹریننگ حاصل کرنے والی بچیوں نے خوشی کے جذبات سے مریم نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلی مریم نوازشریف نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ انٹرچینج نئی روڈ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گارمنٹ سٹی میں دو پلگ اینڈ پلے سٹیچنگ یونٹس، لیبر کالونی میں میل فی میل ہاسٹل پراجیکٹس اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گارمنٹ سٹی کی تزئین نو پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گارمنٹ سٹی کے احاطے میں بوہڑ کا مقامی پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button