چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن الطاف حسین انصاری کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا ہے۔رمیض ظفر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ اسد رضا سید کو ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ایوب بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ تعینات کردیا گی ہے۔حافظ محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کامران بشیر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر سی ڈی اے بہاولپور لیاقت علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات جنوبی پنجاب احسان الحق ضیاء کو ڈائریکٹر سی ڈی اے بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے.






