قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور نے چیئرمین نیب کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب کے سافٹ امیج کی ترویج کے ساتھ ساتھ عوام اور قومی ادارہ کے مابین فاصلہ کم کرنے کیلئے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج، لاہور کے طلباء و اساتذہ پر مبنی وفد کا نیب لاہور بیورو کا دورہ منعقد کروایا گیا جہاں نیب کے مینڈیٹ اور ادارہ کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
طلباء وفد کو نیب آگاہی و تدارک ونگ کے مینڈیٹ اور نیب ورکنگ پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد کو نیب لاہورکے تمام شعبہ جات اور انویسٹی گیشن سیلز کا دورہ بھی کروایا گیا۔ دورہ کے دوران طلباء سے کردار سازی مہم کے ممبران کے طور پر حلف بھی لیا گیا۔اپنے دورہ کے دوران طلباء اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ نیب لاہور بیورو میں دورہ انتہائی خوش آئیند رہا ہے علاوہ ازیں قومی اداروں اور عوام کے مابین فاصلہ کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اداروں کا عوام کے سامنے امیج بہتر بنانے اور عوامی اعتماد مستحکم کرنے کیلئے باہمی روابط کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اپنے دورہ کے دوران طلباء کا کہنا تھا کہ نیب کے حوالہ سے متعدد خدشات اور تصورات پر وضاحت ملی ہے تاہم اپنی آراء سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن آفیسران کو معاشرے میں ہیرو کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ نیب بیورو کا ماحول دیگر سرکاری اداروں سے مختلف محسوس ہوا اور نیب کا آگاہی و تدارک ونگ ہمارے معاشرے کو بدعنوانی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے سرگرم ہے۔ طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا مشن “کرپشن کو روکو” متاثر کن ہے جسے سوسائٹی میں پروموٹ کرنا چاہیئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نیب کیجانب سے طلباء وفد کی سربراہی کرنے والے اساتذہ کو شیلڈز اور تمام طلباء کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ دورہ کے اختتام پر نیب افسران اور وفد کا یادگاری گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔