پنجاب کے تمام ڈی سیز، ایڈیشنل کمشنرز ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی،نبیل جاوید

سینئر ممبربورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت ری سٹرکچرنگ آف بورڈ اور کی پرفارمنس انڈیکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ممبرکالونیز عبدالوحیدملک، ممبرٹیکسز زمان وٹو، سیکرٹری ریونیو بورڈ حافظ احمدطارق، سیکرٹری ایس اینڈ آر رعنا حمید، ڈی جی کچی آبادی محمد شاہداور ایڈیشنل ڈی جی پلرابھی موجود تھے۔

اجلاس میں سینئر ممبربورڈ آف ریونیو نے بتایاکہ بورڈ میں مختلف شعبوں کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے جس میں کالونیز، ٹیکسرز، آئی ٹی اور ایگری کلچرل انکم مانیٹرنگ کے شعبوںکو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کی منظوری کیلئے سمری جلد اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔ بورڈ کی ری سٹرکچرنگ سے بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی میں بہت بہتری آئے گی۔انہوں نے بتایاکہ کی پرفارمنس انڈیکٹرز کے تحت ریونیو کا ڈیش بورڈ تیارہوچکاہے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی ڈیش بورڈ پر نمایاں ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ ڈیش بورڈ پر ملٹی پل انڈیکٹرز بنائے گئے ہیں اور ہر انڈیکٹر کے ساتھ نمبر رکھے گئے ہیں جن کے ذریعے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ریونیواور اسسٹنٹ کمشنرز کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کارکردگی پرکھنے کیلئے نمبرز ایوارڈ کئے گئے ہیں اور حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز ریونیواور اسسٹنٹ کمشنرزکی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا۔

نبیل جاوید نے بتایاکہ ڈیش بورڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرکی جائے گی اور اس ضمن میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے ڈیش بورڈ پرڈیٹا اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button