پنجاب کی دھی رانی نے دیہات کی ماؤں اور بہنوں کے لئے شاندار منصوبہ متعارف کرا دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کے لئے منفرد پروگرام کے تحت دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار خواتین کے لئے 2 ارب روپے کا تاریخی پیکیج مختص کیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔ نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسوں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔ لائیوسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو سٹاک پراجیکٹ کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات خواتین کو لائیو سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔لائیو سٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف پورا ہوگا۔
Read Next
2 دن ago
حکومت پنجاب نے 69 افسروں کی پروموشن کا فیصلہ کردیا
2 دن ago
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش
3 دن ago
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے
4 دن ago
مریم نواز شریف کا پنجاب میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف، ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ چین مکمل، وطن واپسی،ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اورچین کے دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا چین میں صوبائی شہر گوانگ ژو کا دورہ کیا، گوانگ ژو وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات
1 ہفتہ ago