وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان سب کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے۔ حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔ مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئے ریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں۔پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن اوور میں منتقل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لئے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی عادت بنائیں۔
Read Next
2 دن ago
حکومت پنجاب نے 69 افسروں کی پروموشن کا فیصلہ کردیا
2 دن ago
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش
3 دن ago
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے
5 دن ago
مریم نواز شریف کا پنجاب میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف، ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ چین مکمل، وطن واپسی،ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اورچین کے دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا چین میں صوبائی شہر گوانگ ژو کا دورہ کیا، گوانگ ژو وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات
1 ہفتہ ago