ضلع لاہور اور ملتان میں 𝟐𝟒 نومبر تک،تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں، کالجز اور سکولز آن لائن منتقل،نوٹیفکیشن جاری

ضلع لاہور اور ملتان میں 𝟐𝟒 نومبر تک،تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں، کالجز اور سکولز آن لائن منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس آئل پر چلنے والی فیکٹریاں بند رہیں گی ۔ ریسٹورنٹ شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور رات 8 بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ضلع لاہور میں فائر ورکس پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے 16 نومبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں 𝟐𝟒 نومبر تک تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں جیسے کہ کھیل ،نمائش اور فیسٹیولز پر پابندی،تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند،

نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ آن لائن منتقل 31 دسمبر تک رہے گا۔ ضلع فیصل آباد، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں 𝟐𝟒 نومبر تک،بارہویں جماعت/ اے لیولز تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور ٹیوشن سنٹرز بند اور آن لائن منتقل رہیں گے، ضلع لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں 𝟐𝟒 نومبر تک تمام پارکس (پبلک اور پرائیوٹ)، چڑیا گھر، عجائب گھر، کھیلوں کے میدان، تاریخی مقامات میں شہریوں کے جانے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button