مرحوم میجر(ر) رضوان اللہ بیگ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان

اسلام آباد ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد اللّٰہ بیگ کے گھر جاکر ان کے مرحوم بھائی میجر (ر) رضوان اللہ بیگ کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے گلگت بلتستان کا نام روشن کیا تھا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم میجر(ر) رضوان اللہ بیگ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی کامیاب مستقبل کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم میجر (ر) رضوان اللہ بیگ کی بلند درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button