ضلعی انتظامیہ لاہور کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام، 3 نوسرباز گرفتار کر لئے گئے۔تحصیل واہگہ میں میرج فارم ہاؤس سے 3 نوسرباز گرفتار ہوئے۔تینوں نوسرباز میرج ہالز اور فارم ہاؤسز کو چیک کر رہے تھے.ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق نوسرباز خود کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ کے نمائندگان بتاتے تھے۔ نوسربازوں نے فارم ہاؤس سیل کر کے مالک کو جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔
سفیان، علی محمد اور غلام حسین نامی نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری اطلاع کریں۔نشاندہی کی صورت میں ہمارے فیس بک پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔ نو سربازوں سے ہوشیار رہیں۔ شہری شہر لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔