وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے، طلبہ کے لئے انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کرنے اور ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کے لئے انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کرنے اور ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان بھی کیا۔ فاسٹ یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے وطن کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آبادمیں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے ملک سے باہر اور دوسروں کے بچے جیل میں یہ کہاں کی لیڈر شپ ہے؟۔کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا درس نہیں دے سکتی۔ بچوں کو گالم گلوچ الزام تراشی سیکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔کسی کو گالی دینا اخلاقیات نہیں۔نوجوان نسل وطن عزیزکے خلاف کوئی بھی کام نہ کرنے کا عہد کرے۔مخالفین کا شکریہ جنہوں نے درشتگی کرکے اتنا مضبوط بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کا مجھے شکریہ ادا کرناچاہیے جنہوں نے آج مجھے سٹرانگ بنا دیا۔بعض مخالفین کو تکلیف ہے کہ بچوں کو سکالر شپ کیوں مل رہے ہیں۔ صرف راولپنڈی ڈویژن سے 2500طلبہ کو ہوہونہار سکالر شپ ملا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں کے اندر خودداری ہوتی ہے وہ اپنے ماں پاب پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔اپنے بچوں اپنے بیٹوں سے کہوں گی کہ ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔جیل برداشت کی، عدالتوں میں دھکے کھائے،سیاسی آگ کی بھٹی میں گزرکر سخت ہوچکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت کی بنا پر عورت ہونے کے باوجود کردار کشی کی جاتی رہی۔ سات آٹھ سال بعد اکانومی میں بہتری آرہی ہے۔ ہم نے ٹیک آور کیا تو ڈیفالٹ کی آوازیں آرہی تھیں، اب اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں بہتر ین عالمی یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چین کے بڑے بزنس ہاؤسز پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کے متمنی ہیں۔ پاکستان کی وجہ سے ہماری عزت اور پہچان ہے۔ ہر روز پانچ منٹ کے لئے سوچیں کہ ملک کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔ ماں ہوں بچوں کی پڑھائی کے بعد روزگار کی ذمہ داری پورا کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔بچوں کی عزت نفس اور خودداری کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لئے تین کروڑ روپے تک قرض دیں گے۔ نوجوانوں کی پڑھائی کے بعد روزگار کی ذمہ داری بھی ریاست پوری کرے گی۔ چاہتی ہوں کہ ہر وہ چیزجوچائنا سمیت بڑے ممالک میں ہیں اپنے بچوں کے لئے یہاں لیکر آؤں۔ پنجاب گلوبل ٹرینڈز کے مطابق پڑھانا اور سیکھاناچاہتے ہیں۔ چین کے سکول میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو روبوٹک، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور سابئرسیکورٹی پڑھتے دیکھنا حیران کن تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سفارش سنتی ہوں نہ اس پر عمل کرتی ہوں۔ میرٹ کے خلاف کام کبھی نہیں کرتی، اکثر ارکان اسمبلی ناراض ہوجاتے ہیں۔ پنجاب میں اگر آپ ہونہار نوجوان ہیں تو آپ سکالر شپ کے اہل ہے۔طلبہ کو سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں۔ پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پنجاب میں 100فیصدمیرٹ پرسکالرشپ مل رہے ہیں۔ہونہار سکالر شپس سکیم کی کامیابی پرصوبائی وزیر رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید کو شاباش دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں بچے فیس کی فکر سے آزاد ہوکر تعلیم پر فوکس کریں۔ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم بھی لارہے ہیں۔ ہر بچہ پاکستان کی عمارت میں اینٹ کی مانند ہے،ہر اینٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں سماجی مساوات صرف تعلیم سے ممکن ہے۔ مزدور کا بچہ بھی محنت کرکے آگے پہنچ جا تا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے اجراء پر خوش ہوں۔ دنیا جن ڈسپلن میں آگے جارہی ہے ہمارے بچے بھی آگے بڑھیں گئیں۔ مخالفین کہتے ہیں یہ کونسا مریم کا ذاتی پیسہ ہے، عوام کا پیسہ ہے عوام کو دے رہے ہیں۔ عوام کا پیسہ پہلے بھی تھا ان کو کیوں نہیں دیا گیا۔ ماں پاب محنت کرکے بھی تعلیم کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے، یہ ذمہ داری ریاست کواٹھانی چاہیے۔میرا شکریہ ادا نہ کریں یہ آپ کا پیسہ جو آپ کے پاس آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آپ کا پیسہ آپ کی تعلیم پر خر چ ہوگا۔ اگر امیر کا بچہ فاسٹ اورنسٹ یونیورسٹی میں جا سکتا تو غریب کا بچہ کیوں نہ جائے۔ 60فیصدطالبات

سکالرشپ ملنے پر خوش ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غیر ملکی مہمان جب پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتے وہ دراصل پنجاب کی ہر بیٹی کے لئے مبارکباد ہے۔ بچوں کو ہونہار سکالرشپ ملنے پر ان کے والدین سے زیادہ خوش ہوں۔ موسم کی خرابی کی وجہ رسکی فلائٹ پر والد پریشان تھے،لیکن میں نے کہا کہ میرے بچے میرا انتظار کررہے ہیں۔ بچوں کے ساتھ ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں شرکت کرکے زیادہ خوشی ہورہی۔ہونہار سکالر شپ کا فائدہ اٹھاکرہر طالب علم ملک کے لئے اثاثہ بنے گا۔ بچوں سے کہتی ہوں کہ ماں باپ کی عزت کروان کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو۔میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے بعد والدین کی دعاؤں سے وزیر اعلیٰ بنی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیار ومحبت کے سب سے زیادہ حقدار آپ کے والدین ہیں۔ بچوں سے کہتی ہوں کہ پڑھتے جائیں ہم راستے ہموار کرتے جائیں گے۔ معاشی بیک گراؤنڈ انسان کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔معاشی تفاوت کو ختم نہیں کرسکتے لیکن مساوی تعلیم ضروری دے سکتے ہیں۔چاہتی ہوں کہ بچے پڑھ لکھ کر بڑے عہدوں پر پہنچیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی بدولت ہمیں سب کچھ ملا۔ بچیوں کے لئے کالج آمدورفت میں دشواری کی بنا پر ای بائیک پروگرام شروع کیا۔ ہونہار سکالر شپ ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی امانت، اس میں بالکل خیانت نہیں ہوسکتی۔چاہتی ہوں ہمارے بیٹے اور بیٹیاں کسی سے کم نہ ہوں۔ پاکستان آپ کی وفاؤں اور محبتوں کا حقدار ہے۔ کوئی آپ کو جتنا بھی بھڑکائے آپ نے پاکستان کے خلاف کبھی کوئی قدم نہیں اٹھانا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹ کراس کر گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ رہے ہیں۔آپ کا اٹھنے والا ہر قدم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔ ملک کی ترقی میں سب اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عہد کرے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ سائنس اسلام آباد میں ہونہار سکالر شپ لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پنڈال میں آتے ہی اچانک طالبات کے درمیان پہنچ گئیں۔ طلبہ نے خوشی سے پر جوش تالیاں بجا کر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے مصافحہ کیا،بچیوں کو گلے لگا کر اظہار شفقت اور سر پر پیار کیا۔ بچیاں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنے درمیان دیکھ خوشی سے نہال ہوگئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فاسٹ کے طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کیلئے باکس اور سٹینڈی ہٹا دیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی کے پانچ کیمپس کے طلبہ سمیت دیگر کو چیک تقسیم کئے۔ یو ای ٹی ٹیکسلا، ایگریکلچر یونیورسٹی،میڈیکل کالج راولپنڈی دیگر اداروں کے طلبہ کو بھی سکالر شپ چیک دئیے گئے۔ ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی چاک وچوبند دستے نے ہونہار طلبہ کو جنرل سلام پیش کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ ہونہار سکالرشپ کے بارے میں معلوماتی ڈاکومنٹری اور تقریب میں ہائر ایجوکیشن کا تیار کردہ خصوصی تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button