خیبرپختونخوا میں پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیکفٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط کر دیے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پیدائش، شادی اور انتقال کے سرکاری سرٹیفکیٹ اب پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے پر ہی دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پشاور میں 7 تحصیلوں کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی صحت دفتر سے پولیو ویکسین پلانے کا تصدیقی سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں، پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے انکاری والدین کو پابند کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے، جب کہ خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک میں 411 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں چلائی گئی انسدادِ پولیو مہمات کے نتائج خاطر خواہ برآمد نہیں ہوئے۔ دس برسوں کے دوران نصف پولیو کیس خیبر پختونخوا سے سامنے آئے ہیں، کے پی سے 207، سندھ سے 92 پولیو کیس، بلوچستان سے 80، پنجاب سے 30، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، جب کہ آزاد کشمیر سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


