صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13ارب روپے سے زائد فنڈز منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 54ویں اجلاس میں دی گئی۔سرگودھا میں 47پُل کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 22کروڑ منظوری جبکہ ملتان میں بابر چوک تا ڈراما والا موڑ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 2 ارب 89کروڑ منظور ہوئے۔خانیوال میں ڈراما والا موڑ تا پُل 114/10-R اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 86کروڑ منظور ہوئے۔
وہاڑی میں پُل 114/10-R تا پیر مراد روڈ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے 7 ارب 91کروڑ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی شرکت کی۔
ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے