کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت کرسمس، ستھرا پنجاب، دھی رانی، پولیو، گندم بوائی، اپنی چھت اپنا گھر، لائیوسٹاک کارڈز و دیگر اہداف کے جائزہ کے لئے اعلٰی سطحی کا ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اضلاع نے کرسمس کے حوالے سے کرسمس بازاروں کے انتظامات پر کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں چرچز کی تعداد 622 ہے، کرسمس بازار ایم سی ایل کے تحت قائم ہیں، وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں۔ کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو ویسٹ مہم کو مکمل کیا جائے، شہر میں ریگولر صفائی کیلئے درکار مشینری و ہیومن ریسورس پلاننگ ٹھوس بنیادوں پر ہونی چاہئیے، انہوں نے پولیو مہم میں پولیو قطروں کی پہلی خوراک پینے والے بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ کمشنر لاہور نے صحت، سپورٹس، ایس ڈی جیز سمیت تمام ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت چیکس ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی گھروں پر جا کر دیئے جارہے ہیں، لائیوسٹاک کارڈ کے تحت مویشیوں کی خریداری سے مویشی پال سیکٹر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، اے سی آر علیم احمد نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راؤ، ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب اور ایکٹنگ ڈی سی شیخوپورہ عثمان جلیس اور تمام اضلاع کے اے ڈی سی آرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


