*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اہم اجلاس، ایم ڈی واسا نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بارے بریفنگ دی۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا نے قذافی اسٹیڈیم زیر تعمیر واٹر ٹینک، سپریم کورٹ رجسٹری برانچ ڈرین لائنز پر جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ لاہور ڈو یلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تحت جاری منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ سپریم کورٹ رجسٹری برانچ پر زیر تعمیر ڈرین لائن کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا اور متعلقہ ڈائریکٹر نے رجسٹری برانچ کے اطراف ڈرینیج کے کاموں بارے بریفنگ دی۔سپریم کورٹ رجسٹری برانچ کے اطراف نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل ہوگا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر اور واسا حکام موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button