ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹولنٹن مارکیٹ اور بی تھری بلاک گلبرگ کا دورہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کی جائے گی

ایل ڈی اے کے صوبائی دارالحکومت میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےٹولنٹن مارکیٹ اور بی تھری بلاک گلبرگ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اس موقع پر کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔

شہر کی قدیم اور مصروف ترین ٹولنٹن مارکیٹ کو گندگی سے پاک اور ماڈل بنایا جائے گا۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ایگزاسٹ سسٹم اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جائے گا۔ ٹولنٹن مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ, پارکنگ کی سہولت اور مارکیٹ کی آؤٹ لک کو بہتر کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ مقامی تاجر یونین اور دکانداروں کے تعاون سے ٹولنٹن مارکیٹ میں ایس او پیز کا نفاذ کیا جائے گا۔ٹولنٹن مارکیٹ کی ری ماڈلنگ سے اہل لاہور کو حفظان صحت کے مطابق گوشت کی فراہمی ہو سکے گی۔ واسا اور ایل ڈی اے حکام ٹیموں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بی تھری بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بی تھری بلاک گلبرگ میں تجاوزات اور گھروں کے باہر بنی گرین بیلٹس کو ڈسمینل کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں بی تھری بلاک کی سٹریٹس اور شاہراہوں کا کام کیا جا رہا ہے۔فٹ پاتھ کو بہتر اور وائرنگ کو انڈر گراؤنڈ کیا جا رہا ہے۔ گلبرگ سکیم کی سٹریٹس کی سائنیج میں بہتری، گرین بیلٹس کو ایک ہی طرز پر کیا جائے گا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button