ستھرا پنجاب پروگرام صفائی کے نئے رجحانات متعارف کرائے گا،فیلڈ ملازمین ہمارے ہیروز ہیں، کرسمس کی خوشیوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،ذیشان رفیق

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مسیحی ملازمین میں کرسمس گفٹس تقسیم کئے۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا، ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین اور اے سی سٹی رائے بابر نے بھی شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اپنے خطاب میں مسیحی برادری کو کرسمس کے مبارک موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور سالانہ بونس دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ملازمین ہمارے ہیروز ہیںں، ہم سب کرسمس کی خوشیوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کی خوشیاں ہمارے لئے بھی اتنی اہم ہیں جتنی مسیحیوں کیلئے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنا وزیراعلی مریم نواز کا ویژن ہے۔ یہ بات بالکل سچ ہے کہ لاہور کی صفائی فیلڈ سٹاف کی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا ماڈل ایل ڈبلیو ایم سی کی پرفارمنس سامنے رکھ کر بنایا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی نے ستھرا پنجاب کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں سب سے زیادہ عملہ صفائی کے کام کی تعریف کی تھی۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے گزشتہ عیدالاضحٰی پر صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا جس سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلی مریم نواز کی زیر قیادت پنجاب میں صفائی کا معیار بین الاقوامی سٹینڈرڈز تک لے جائیں گے۔ انشااللہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے ملک میں صفائی کے نئے رجحانات متعارف کرائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ گلی محلے صاف رکھنے میں تعاون کریں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ صفائی برقرار رکھنے کے لئے جہاں حکومت اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے وہاں شہریوں کو بھی سماجی رویہ بدلنا ہوگا۔ ہمیں گندگی سڑکوں پر نہیں بلکہ کنٹینرز میں ڈالنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا عمل بھی جلد شروع ہونے والا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں وزیراعلی کے حکم کے مطابق ویسٹ کو قابل استعمال بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ملازمین نے بھی کرسمس کی مبارکباد دی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پر کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے کہا کہ ہم سب کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے والے اپنے ہیروز کیساتھ کھڑے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ اس موقع پرایوینجلس پرویز مسیح نے کرسمس کی دعا کرائی۔ صوبائی وزیر نے کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین میں کرسمس گفٹس تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button