چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔اس پھولوں کی نمائش میں مختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں۔چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اسطرح پھولوں کی نمائش میں یونیورسٹیز کالجز کے طلبہ حصہ لیتے تھے۔تعلیمی اداروں سے گزارش ہے وہ اسطرح کی تقریبات میں ضرور شامل ہوں۔
بزرگ کہتے تھے پھل اور پھول دار درخت لگائے جائیں۔باکو کے ساتھ ایم و یو سائن ہوچکا ہے انکی ٹیمیں بھی خوبصورتی کے لئے کام کررہی ہیں۔باکو کی ٹیموں کو بھی گزارش کی ہے کہ ماحول کے مطابق پودے لگائیں۔شہریوں سے گزارش ہے پھل اور پھولدار پودے لگائیں۔
اسلام آباد کو خوبصورت بنائیں تاکہ اس شہر کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا جائے۔ موسموں کی مناسبت سے شہر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
اسلام آباد میں مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ کاربن کریڈٹ پالیسی کو بھی شجرکاری مہم کے ساتھ ملا رہے ہیں