چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزاکی زیر صدارت سیکرٹریز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزاکی زیر صدارت سیکرٹریز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حکومتی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔میٹنگ کے دوران محکموں کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفت و شنید کی گئی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن کے ساتھ ادا کریں۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کو عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تندہی سے کام کرنے کی تاکید کی۔اجلاس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی مختلف سکیموں، محکموں کی رپورٹس، اور وسائل کے بہترین استعمال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور یہ اجلاس حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،جس میں انہوں نے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری نے ان سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے اضلاع کی سطح پر مسائل کے فوری حل اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد،سیکریٹری صحت آصف اللہ خان،سیکریٹری فوڈ صفدر خان،سیکریٹری ورکس و کمیونیکیشن سبطین احمد، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ، سیکریٹری واٹر مینجمنٹ اعظم خان،سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات سید وحید شاہ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو والی خان، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن فرید احمد، سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ثنا اللہ خان، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سید اختر رضوی، اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد، سیکریٹری منرلز عقیق احمد، سیکریٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون، چیئرمین سی ایم آئی ٹی فدا حسین،ڈی جی ،جی ڈی اے عباس علی خان و دیگر آفیسران شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button