سی ڈی اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کی تقریب، محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد کی شرکت،60 خوش نصیب منتخب

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سی ڈی اے کی طرف سے حج پر جانے والے ملازمین کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ ممبران اور مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. حج کی قرعہ اندازی کا انعقاد سی ڈی اے کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے نان گزیٹڈ ملازمین کے مابین کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رواں برس 50 کے بجائے 60 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجا جائے گا. قرعہ اندازی آئی جی اسلام آباد پولیس نے کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے مطابق بٹن دبا کر کی. واضح رہے اس قرعہ اندازی کے نتیجے میں تقریباً 60 خوش نصیب مرد و خواتین ملازمین کو حج کے لئے منتخب کیا گیا. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جن ملازمین کا بزریعہ قرعہ اندازی حج کیلئے نام نکلا ہے وہ خوش نصیب ترین لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انکو اس اعلیٰ فریضے اور بڑی نیکی کیلئے اپنے گھر میں حاضری کیلئے منتخب کیا ہے. انہوں منتخب ہونے والے ملازمین کو دلی مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ حج میں شرکت ایک بہت بڑی نیکی اور اعلیٰ ترین عبادت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جہاں آپ حج کے موقع پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے لئے دعا مانگیں وہیں ملک عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں.

مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اپنی دعاؤں میں اپنے ادارے سی ڈی اے کی بہتری اور ترقی کو بھی یاد رکھیں. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خلوصِ دل اور نیک نیت کے ساتھ حج کی عبادت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے. چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین میرے لئے باعث فخر ٹیم ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button