نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا Tier Four ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹئیر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چین،انگلینڈ او ردیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں Tang,Xurt اورBaifang انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔ بکنگھم شائر یونیورسٹی او رامپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔
Read Next
20 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



